بیجنگ۔14جون (اے پی پی):چین نے ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر چین امریکہ تعلقات کو دیکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا ۔بد ھ کو چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھن گانگ نےکہا کہ اس سال کے …
چین نے ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر چین امریکہ تعلقات کو دیکھا ہے ، چھن گا نگ

مزید خبریں
بیجنگ۔14جون (اے پی پی):چین نے ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر چین امریکہ تعلقات کو دیکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا ۔بد ھ کو چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھن گانگ نےکہا کہ اس سال کے آغاز سے، چین – امریکہ تعلقات کو نئی مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے اور اس ضمن میں ذمہ داری واضح ہے، چین نے ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے اصولوں پر چین امریکہ تعلقات کو دیکھا ہے ۔
چھن گانگ نے چین کے بنیادی خدشات جیسے ” تائیوان” پر اپنے سنجیدہ موقف کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو اس کا احترام کر تے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ دونوں سربراہان مملکت کی بالی میں ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور امریکی فریق کے متعلقہ وعدوں پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر اختلافات کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے، تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے، اور باہمی تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے کی کوشش کرے گا۔








