چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی تکمیل سے پاکستان خطے کی اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی تکمیل سے پاکستان خطے کی اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔ کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے نئی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے سرگرمیوں کے پیش نظر جامع حکمت عملی …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کی تکمیل سے پاکستان خطے کی اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔ کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے نئی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے سرگرمیوں کے پیش نظر جامع حکمت عملی کے تحت پالیسی سازی کی ضرورت ہے جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ برآمدات سے وابستہ شعبہ کی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔ کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول سے ملکی معیشت کی ترقی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply