اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ سی پیک سیکریٹریٹ حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جس کا محور پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی ہے۔ نجی شعبے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صنعتی ترقی میں کردار ادا کرے …
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ سی پیک سیکریٹریٹ حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جس کا محور پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی ہے۔ نجی شعبے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صنعتی ترقی میں کردار ادا کرے ، صنعتی شعبے میں تعاون پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ حکومت خصوصاً مغربی حصوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے، تعلیم، صحت اور زرعی شعبوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ بنیادی ڈھانچے کا شعبہ ریل نیٹ ورک اور گوادر بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔








