اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ ”ایک راستہ ایک منزل منصوبہ“اس سال پاکستان کی ترقی کی رفتار میں اضافے کا باعث بنے گا۔ یہ بات انہوں نے یہاں اسلام آباد میں چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین پوری دنیا کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چین …
چین پوری دنیا کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے‘ ”ایک راستہ ایک منزل منصوبہ“اس سال پاکستان کی ترقی کی رفتار میں اضافے کا باعث بنے گا‘ چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ ”ایک راستہ ایک منزل منصوبہ“اس سال پاکستان کی ترقی کی رفتار میں اضافے کا باعث بنے گا۔ یہ بات انہوں نے یہاں اسلام آباد میں چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین پوری دنیا کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چین کی مثبت اور موثر پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک راستہ ایک منزل منصوبہ سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا۔ مسعود خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس بات سے خوشی ہوئی ہے کہ چین اس منصوبے کو آگے لے جانے میں گہری دلچسپی لے رہا ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔







