چین کا جمعہ سے یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات پر محصولات میں کمی کرنے کا اعلان

بیجنگ۔12فروری (اے پی پی):چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ سے یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی مخصوص ڈیری مصنوعات پر عائد ڈیوٹی میں کمی کرے گا لیکن آئندہ پانچ سال کے لیے 11.7 فیصد تک محصولات برقرار رہیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات جمعرات کوچین کی وزارتِ تجارت نے بیان میں کہی۔ یہ کمی دونوں بڑی منڈیوں کے درمیان تجارتی …

بیجنگ۔12فروری (اے پی پی):چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ سے یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی مخصوص ڈیری مصنوعات پر عائد ڈیوٹی میں کمی کرے گا لیکن آئندہ پانچ سال کے لیے 11.7 فیصد تک محصولات برقرار رہیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات جمعرات کوچین کی وزارتِ تجارت نے بیان میں کہی۔ یہ کمی دونوں بڑی منڈیوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں حالیہ مہینوں کے دوران آنے والی نرمی کا تسلسل ہے۔

وزارتِ تجارت نے کہا کہ انسدادِ سبسڈی محصولات اس تحقیقات کے بعد عائد کیے جا رہے ہیں جس میں پایا گیا کہ یورپی یونین سے آنے والی بعض ڈیری مصنوعات کو سبسڈی دی گئی، جس سے چین کی ڈیری صنعت کو نمایاں نقصان پہنچا، نئی شرح جمعہ سے لاگو ہو گی اور 7.4 فیصد سے 11.7 فیصد تک ہو گی، جو دسمبر میں عائد کردہ 21.9 فیصد سے 42.7 فیصد کی شرح سے کم ہیں۔

ان محصولات کا اطلاق مختلف اشیا پر ہوگا، جن میں تازہ اور پراسیس شدہ پنیر، بلیو چیز اور بعض اقسام کا دودھ اور کریم شامل ہیں۔ جمعرات کا اعلان اگست 2024 میں شروع کی گئی انسدادِ سبسڈی تحقیقات کے اختتام کی علامت ہے۔