چین کی سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تردید

چین کی سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تردید ، چین سی پیک کے منصوبوں اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے …

چین کی سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تردید ،
چین سی پیک کے منصوبوں اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں کی سکیورٹی کیلئے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ چین سی پیک کے منصوبوں اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران اس حوالے سے بعض خبروں کے سوال پربتایا کہ انہیں اس رپورٹ کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے سی پیک کے تحت ملک بھر میںبنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سکیورٹی اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورس قائم کی ہے، چین سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سکیورٹی اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے۔