چین کے ای کامرس شعبہ کی رواں سال کے دوران مستحکم ترقی

بیجنگ۔24ستمبر (اے پی پی):چین کے ای کامرس شعبہ میں رواں سال کے دوران مستحکم ترقی ریکارڈ کی گئی جس سے سامان و خدمات کی کھپت میں اضافہ، مصنوعی ذہانت کی اختراعی ایپلی کیشنز کو فروغ اور بین الاقوامی تجارتی و اقتصادی تعاون کو تقویت ملی۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ بات چینی وزارت تجارت کے جاری بیان میں بتائی گئی۔ ساتویں چین عرب اسٹیٹس ایکسپو کے موقع پر پہلی …

بیجنگ۔24ستمبر (اے پی پی):چین کے ای کامرس شعبہ میں رواں سال کے دوران مستحکم ترقی ریکارڈ کی گئی جس سے سامان و خدمات کی کھپت میں اضافہ، مصنوعی ذہانت کی اختراعی ایپلی کیشنز کو فروغ اور بین الاقوامی تجارتی و اقتصادی تعاون کو تقویت ملی۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ بات چینی وزارت تجارت کے جاری بیان میں بتائی گئی۔ ساتویں چین عرب اسٹیٹس ایکسپو کے موقع پر پہلی مرتبہ "سلک روڈ ای کامرس” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں 300 سے زائد ملکی و غیر ملکی نمائندوں نے شرکت کی۔ وزارت نے چین عرب ای کامرس ایکسچینج کا بھی پہلی بار انعقاد کیا جسے ای کامرس میکنزم کے ادارہ جاتی قیام کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق چین-قازقستان اور چین-ازبکستان ای کامرس ورکنگ گروپ کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جن میں پالیسی تبادلہ، صنعتی ہم آہنگی، استعداد کار میں اضافے اور تعاون پر بات چیت ہوئی۔ جنوری تا اگست کے دوران انڈونیشیا کے برڈز نیسٹ کی فروخت میں 160.1 فیصد، قازقستانی سیفلاور سیڈ آئل میں 143.2 فیصد اور ازبکستانی کنفیکشنری میں 94.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق ملک میں آن لائن ریٹیل فروخت جنوری تا اگست کے دوران9.6 فیصد بڑھی جن میں فزیکل اشیاء کی آن لائن فروخت میں 6.4 فیصد اضافہ شامل ہے۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق آن لائن گھریلو آلات اور ڈیجیٹل مصنوعات کی فروخت میں تیزی آئی، اسمارٹ ویئریبلز کی فروخت میں 25.2 فیصد، کمپیوٹرز میں 23.7 فیصد اور موبائل فونز میں 20.2 فیصد اضافہ ہوا، آن لائن خدمات کی کھپت میں 18.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں سیاحت 25.5 فیصد اور کیٹرنگ 19.1 فیصد بڑھی۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں بڑی فہرست شدہ ای کامرس کمپنیوں نے تحقیق و ترقی پر اپنی سرمایہ کاری 6.2 فیصد سے 24.5 فیصد تک بڑھائی، جو فہرست شدہ کمپنیوں کے اوسط سے زیادہ ہے۔