اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )پاکستان اور چین کے درمیان علم و ادب اور ثقافت کے شعبوں میں وسیع تر تعاون کے لئے آئندہ ماہ بیجنگ میں مذاکرات ہوں گے جس میں شرکت کے لئے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کو چین کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ یہ بات پاکستان میں چین کے ثقافتی قونصلر مسٹر یو یی نے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی سے قومی تاریخ و …
چین کے ثقافتی قونصلر مسٹر یو یی کی مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی سے ملاقات،چین کے دورہ کی دعوت دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )پاکستان اور چین کے درمیان علم و ادب اور ثقافت کے شعبوں میں وسیع تر تعاون کے لئے آئندہ ماہ بیجنگ میں مذاکرات ہوں گے جس میں شرکت کے لئے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کو چین کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ یہ بات پاکستان میں چین کے ثقافتی قونصلر مسٹر یو یی نے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی سے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں ملاقات میں بتائی۔ عرفان صدیقی نے چین کی حکومت اور سفارتخانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعوت قبول کر لی۔ انہوں نے کہا کہ بے مثال دوست چین اور پاکستان کے درمیان علم و ادب اور فن و ثقافت کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پہلے سے موجود قربت میں مزید اضافہ کرے گا۔ عرفان صدیقی نے اسلام آباد میں نیشنل میوزیم کی تعمیر میں فنی تعاون کی فراہمی پر چین کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی عجائب گھر کی تعمیر سے پاکستان کے قیمتی ورثہ کو دنیا تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔








