چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات ،چین سے صحت کے شعبے میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

ا اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چین سے صحت کے شعبے میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے بر …

ا اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چین سے صحت کے شعبے میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے بر وقت اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ چینی سفیر نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے موثر اقدامات اور کوششوں کی تعریف کی۔

مزید خبریں