چین کے صوبہ چنگھائی میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک، آٹھ زخمی، ہزاروں افراد عارضی پناگاہوں میں منتقل

چین کے شمال مغربی صوبہ چنگھائی کے ہائی شی منگول اینڈ تبتین پریفیکچر میں آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔شنہو اکے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں قائم کیے گئے امداد و بحالی ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

بیجنگ۔17جون (اے پی پی):چین کے شمال مغربی صوبہ چنگھائی کے ہائی شی منگول اینڈ تبتین پریفیکچر میں آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔شنہو اکے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں قائم کیے گئے امداد و بحالی ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔مقامی پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور ہزاروں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے پانچ عارضی پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں ضروری اشیائے زندگی فراہم کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق مقامی سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ سیاحوں کو پڑوسی شہروں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔اب تک مرکزی اور مقامی حکومتوں کی جانب سے امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جا چکا ہے، جبکہ ایک ہزار سے زیادہ امدادی کارکن اور تقریباً 200 گاڑیاں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔چین کے زلزلہ نیٹ ورکس مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ منگل کی شام 5 بجکر 6 منٹ پر آیا۔ جس کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔