اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان میں چین کے قائم مقام سفیر یاﺅ لی جیانگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت مغربی روٹ مشرقی روٹ سے پہلے مکمل ہو گا، سی پیک کے 20 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 18 تکمیل کے مراحل میں ہیں، ان منصوبوں میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی کام کر رہے ہیں، منصوبے کے تحت پاکستان میں …
چین کے قائم مقام سفیر یاﺅ لی جیانگ کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سی پیک کے حوالہ سے اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان میں چین کے قائم مقام سفیر یاﺅ لی جیانگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت مغربی روٹ مشرقی روٹ سے پہلے مکمل ہو گا، سی پیک کے 20 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 18 تکمیل کے مراحل میں ہیں، ان منصوبوں میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی کام کر رہے ہیں، منصوبے کے تحت پاکستان میں 9 انڈسٹریل پارکس قائم کر دیئے جائیں گے، گوادر پورٹ میں 30 سے زائد پاکستانی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،70 ءکی دہائی میں پاکستان کی جی ڈی پی چینی جی ڈی پی کے برابر تھی، پاکستانی باصلاحیت قوم ہے، اگر ایٹم بم بنا سکتے ہیں تو معیشت کو مستحکم کرنا ان کیلئے کوئی مشکل نہیں۔ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے، دونوں ممالک پرامن بات چیت کے ذریعے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سی پیک کے حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے چین کے قائم مقام سفیر یاﺅ لی جیانگ نے مغربی روٹ کے حوالہ سے افواہوں کو مسترد کیا اور کہا کہ سی پیک کے تحت مغربی روٹ مشرقی روٹ سے پہلے مکمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور رواں سال کے آخر تک 22 منصوبے جبکہ 18 اگلے سال مکمل ہوں گے۔ ان منصوبوں میں اب تک 70ہزار سے زائد پاکستانیوںکو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔









