چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز مکمل

چین کے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے مسافر طیارے C919 نے بدھ کو اپنی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز مکمل کرتے ہوئےمنگولیا کے دارالحکومت اولان باتر میں بحفاظت لینڈنگ کی۔شنہوا کے مطابق بیجنگ سے روانہ ہونے والی پرواز کی اولان باتر آمد کے ساتھ ہی C919 کے لیے پہلی بین الاقوامی تجارتی فضائی روٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

بیجنگ ۔12اگست (اے پی پی):چین کے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے مسافر طیارے C919 نے بدھ کو اپنی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز مکمل کرتے ہوئےمنگولیا کے دارالحکومت اولان باتر میں بحفاظت لینڈنگ کی۔شنہوا کے مطابق بیجنگ سے روانہ ہونے والی پرواز کی اولان باتر آمد کے ساتھ ہی C919 کے لیے پہلی بین الاقوامی تجارتی فضائی روٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔C919 طیارے کے تجارتی آپریشن میں شامل ہونے کے بعد یہ اس کی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز ہے، جو چین کی مقامی طیارہ سازی کی صنعت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔ یہ طیارہ چینی کمپنی کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے تیار کیا ہے۔

دو انجن والے اس طیارے کی لمبائی 127.6 فٹ، پروں کی چوڑائی 117.5 فٹ، طیارے کی اونچائی 39.32 فٹ،طیارے کی کیبن کی چوڑائی 12.8 فٹ، کیبن کی اونچائی 7.38 فٹ، مسافروں کی گنجائش 156 سے 192 تک ہے ۔ یہ طیارہ ایک دفعہ ایندھن بھرنے کے بعد چار ہزار سے ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔ طیارہ زیادہ سے زیادہ 20 ہزار 400 کلو گرام وزن لے جا سکتا ہے۔