چین کے نائب وزیراعظم دوروزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین کے سٹیٹ قونصل کے نائب وزیراعظم وانگ یی پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ہوائی اڈے پر اعلی حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کررہاہے۔دفتر خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر چین کے نائب وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) عوامی جمہوریہ چین کے سٹیٹ قونصل کے نائب وزیراعظم وانگ یی پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ہوائی اڈے پر اعلی حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کررہاہے۔دفتر خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر چین کے نائب وزیراعظم پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی میں شرکت کیلئے پر یہ دورہ کررہے ہیں ۔اپنے دورے کے دوران وہ(پیرکو) یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے اور وہ صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات بھی کریں گے۔

Leave a Reply