چیچہ وطنی، ڈی پی او کی محرم الحرام سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی پولیس افسران اور اہلکاروں سے میٹنگ

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے محرم الحرام سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی پولیس افسران و اہلکاروں سے میٹنگ کی۔

چیچہ وطنی۔ 22 جون (اے پی پی):ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے محرم الحرام سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی پولیس افسران و اہلکاروں سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے محرم الحرام کے دوران خواتین کی چیکنگ، سکیورٹی انتظامات اور فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام لیڈی سٹاف انتہائی ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے تاکہ عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔