ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر ،میجر جنرل آصف غفورکا یوم دفاع کی تیاریوں کے سلسلے میں پلاننگ کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اس سال "ہمیں پیار ہے پاکستان سے" کے نام سے یومِ دفاع و شہداءمنفرد انداز سے منایا جائے گا ،عوامی نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے،کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی،ہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھی …

راولپنڈی ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ،میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اس سال "ہمیں پیار ہے پاکستان سے” کے نام سے یومِ دفاع و شہداءمنفرد انداز سے منایا جائے گا ،عوامی نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے،کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی،ہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھی جائے گا،شہیدوں کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ وہ منگل کو آئی ایس پی آر میں یوم دفاع کی تیاریوں کے سلسلے میں پلاننگ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانفرنس کے شرکاءکو شہیدوں کی لسٹ اور ایڈریس مہیاءکئے گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آر ملک گیر مہم کا فوکل پوائنٹ ہونگے، یوم شہداءکے حوالے سے مرکزی تقریب جی اچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہو گی جو کہ براہِ راست نشر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یوم دفاع اور یوم شہداءکے موقع پر وطن کی حفاظت اور بقاءکے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام کیا جائے گا، شہیدوں کے لواحقین کو سلام پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں