اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی، عوامی بہبود اور صحت کے مضبوط نظام کی جانب یہ سفر انشاء اللہ بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا اجرا ایک اہم سنگ …
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کو ایک اہم سنگ میل قراردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی، عوامی بہبود اور صحت کے مضبوط نظام کی جانب یہ سفر انشاء اللہ بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔
جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا اجرا ایک اہم سنگ میل ہے اور اس حقیقت کی بھی یاد دہانی ہے کہ اس تاریخی عوامی فلاحی اقدام کی بنیاد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 2016 میں رکھی تھی۔
نواز شریف وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے عام شہریوں کو بغیر کسی مالی بوجھ کے معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی کا حق دیا، صحت کو صحیح معنوں میں ریاست کی ذمہ داری کے طور پر قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جمعہ کو ہیلتھ کارڈ کا اجرا درحقیقت اسی وژن کا تسلسل ہے جس کا مقصد عوام کو علاج کی سہولیات، عزت اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام محض ایک کارڈ نہیں ہے۔
یہ لاکھوں پاکستانیوں کے لیے امید، سہولت اور ریاستی ذمہ داری کی عملی تکمیل کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ نعروں کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہے اور ہیلتھ کارڈ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوامی خدمت اس کی سیاست کا محور رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔








