اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر اور فلسطین میں غاصبانہ قبضے اور وحشیانہ ظلم و ستم کا شکار غیور لوگوں کی داستان کو اجاگر کرنے پر ترک نغمہ نگار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ ترک نغمہ نگار تورگے ایورن نے اپنے نئے گانے میں کشمیر اور فلسطین پر غاصبانہ قبضے اور وحشیانہ ظلم و …
ڈاکٹر عارف علوی کا کشمیر اور فلسطین میں وحشیانہ ظلم و ستم کا شکار غیور لوگوں کی داستان کو اجاگر کرنے پر ترک نغمہ نگار کا شکریہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر اور فلسطین میں غاصبانہ قبضے اور وحشیانہ ظلم و ستم کا شکار غیور لوگوں کی داستان کو اجاگر کرنے پر ترک نغمہ نگار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ ترک نغمہ نگار تورگے ایورن نے اپنے نئے گانے میں کشمیر اور فلسطین پر غاصبانہ قبضے اور وحشیانہ ظلم و ستم کا شکار غیور لوگوں کی داستان کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کب تک ان کو نظرانداز کرتی رہے گی؟ تورگے ایورن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ترکی، عربی اور اردو سمیت تین زبانوں کا تقریباً دو منٹ دورانیہ کا ایک گانا شیئر کیا ہے جس میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی موجودہ صورتحال، وہاں غیر ملکی غاصبانہ فورسز کے تسلط اور جبر و استبداد کے شکار لوگوں کے حالات کو اجاگر کیا گیا ہے۔








