ڈاکٹر عارف علوی کا ‏کراچی میں جوہری بجلی گھر میں ایندھن کی لوڈنگ کے کام کے آغاز پر مسرت کا اظہار

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ‏کراچی میں 1100 میگاواٹ KANUPP-II K2 کے جوہری بجلی گھر میں ایندھن کی لوڈنگ کے کام کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستانی اور چینی انجینئرز کے مابین تعاون پر مبنی ایک بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے جوہری بجلی گھر میں ایندھن کی لوڈنگ کا کام شروع کئے …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ‏کراچی میں 1100 میگاواٹ KANUPP-II K2 کے جوہری بجلی گھر میں ایندھن کی لوڈنگ کے کام کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستانی اور چینی انجینئرز کے مابین تعاون پر مبنی ایک بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے جوہری بجلی گھر میں ایندھن کی لوڈنگ کا کام شروع کئے جانے کے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ جوہری پلانٹ پاکستانی اور چینی انجینئرز کے مابین تعاون پر مبنی ایک بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ری ایکٹر جدید ترین چینی Hualong One ہے، جو تیسری نسل کا ڈیزائن ہے جس میں اعلی حفاظتی معیارات اپنائے گئے ہیں۔