ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے پاکستان میںجاپان کے سفیر نے بدھ کو ملاقات کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان اور جاپان کے مابین اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کلچر کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے نہ صرف …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے پاکستان میںجاپان کے سفیر نے بدھ کو ملاقات کی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان اور جاپان کے مابین اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کلچر کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے نہ صرف ایک دوسرے کی اقدار کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ لوگوں میں باہمی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان دنیا بھر میں ٹیکنالوجی میں جدت اور ترقی کی وجہ سر فہرست ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاپان کی خواتین شعبہ زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے جاپان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان میں جاپان کی طرف سے میڈیا اور انفارمیشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاپان کے سفیر نے جاپانی ترقی کے حوالے سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خیالات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے نیشنل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس میں آپس کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور ریڈیو پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو میں 2020 پیرا اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کی آمد پر اسے خوش آمدید کہیں گے۔

Leave a Reply