ڈسٹرکٹ با رایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 10جنوری بروز ہفتہ 2026 کو ہونگے

سیالکوٹ۔8دسمبر (اے پی پی):ڈسٹکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے انتخابات کےلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیکشن بورڈ خالد حسین قریشی کے مطابق ڈسٹرکٹ با رایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 10جنوری بروز ہفتہ 2026 کو ہونگے۔شیڈول کے مطابق وصولی کاغذات نامزدگی8دسمبرتا 9دسمبر2025،صبح 10بجے سے 3بجے دئیے جائیں گے۔اعتراضات کاغذات نامزدگی و سکرونٹی 11 دسمبر 2025ءبروز جمعرات صبح 11بجے تا ایک بجے بمقام الیکشن بورڈ …

سیالکوٹ۔8دسمبر (اے پی پی):ڈسٹکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے انتخابات کےلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیکشن بورڈ خالد حسین قریشی کے مطابق ڈسٹرکٹ با رایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 10جنوری بروز ہفتہ 2026 کو ہونگے۔شیڈول کے مطابق وصولی کاغذات نامزدگی8دسمبرتا 9دسمبر2025،صبح 10بجے سے 3بجے دئیے جائیں گے۔اعتراضات کاغذات نامزدگی و سکرونٹی 11 دسمبر 2025ءبروز جمعرات صبح 11بجے تا ایک بجے بمقام الیکشن بورڈ آفس، واپسی کاغذات12دسمبر بروزجمعتہ المبارک صبح 11بجے سے 1بجے تک ہونگے۔ امیدوار ان کی حتمی فہرست 14دسمبر بروزسوموار کوآویزاں کی جائیگی۔ جبکہ الیکشن کیلئے ووٹ کا عمل 10جنوری بروز ہفتہ 2026 کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہیگا۔

مزید خبریں