اسلام آباد ۔2 فروری (اے پی پی) ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی کے ساتھ ملاقات کی۔ سید طارق فاطمی نے دونوں ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات بالخصوص معاشی ‘تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ۔ …
ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔2 فروری (اے پی پی) ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی کے ساتھ ملاقات کی۔ سید طارق فاطمی نے دونوں ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات بالخصوص معاشی ‘تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے سفیر کو جمہوری اداروں کے استحکام سمیت معیشت اور سیکیورٹی کے شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کیا اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے سفیر کے کردار کی تعریف کی انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سفیر اولے تھونکے تعلقات میں اضافے کے لئے اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت کو مزید مضبوط بنائیں گے۔








