ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ملاقات بدھ کو ہوگی، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔10نومبر (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کے روز نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیموکریٹ کی ملاقات اوول آفس میں ہوگی۔عہدے سے سبکدوش ہونے والے اور منصب پر فائز ہونے والے صدور کے درمیان اس قسم …

واشنگٹن ۔10نومبر (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کے روز نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیموکریٹ کی ملاقات اوول آفس میں ہوگی۔عہدے سے سبکدوش ہونے والے اور منصب پر فائز ہونے والے صدور کے درمیان اس قسم کی ملاقات کو روایت کا حصّہ سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت سے ہٹ کر 2020 کے صدارتی انتخابات میں ہارنے کے بعد بائیڈن کو ملاقات کی دعوت نہیں دی تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے 20 جنوری 2021 میں افتتاحی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔تاہم وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدربائیڈن تقریب میں شرکت کریں گے۔

اے ایف پی کے مطابق نائب صدر کے ایک معتمد نے بتایا کہ ڈیموکریٹ امیدوار نے ڈونلڈ ٹرمپ سے پرامن اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج سٹیون چیونگ کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے الیکشن مہم ختم ہونے کے بعد قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ بیان کے مطابق نومنتخب امریکی صدر نے صدارتی مہم کے دوران کملا ہیرس کی استقامت اور پروفیشنلزم کو سراہا۔