واشنگٹن ۔ 26 مئی (اے پی پی) امریکا میں ریپبلکن صدارتی امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے مسئلے کو انتہائی حساس اور کشیدگی میں اضافے کا باعث قرار دیاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلفورنیا میں اپنے انتخابی جلسہ کے دوران شرکاءکومہاجرین کے مسئلہ پر اپنے مو¿قف سے آگاہ کیا تاہم انہوںنے اس امید کااظہار کیاکہ میکسیکن شہری رواں سال نومبر میں ان کے حق …
ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے مسئلے کوکشیدگی میں اضافے کا باعث قرار دے دیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 26 مئی (اے پی پی) امریکا میں ریپبلکن صدارتی امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے مسئلے کو انتہائی حساس اور کشیدگی میں اضافے کا باعث قرار دیاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلفورنیا میں اپنے انتخابی جلسہ کے دوران شرکاءکومہاجرین کے مسئلہ پر اپنے مو¿قف سے آگاہ کیا تاہم انہوںنے اس امید کااظہار کیاکہ میکسیکن شہری رواں سال نومبر میں ان کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق ریاست نیو میکسیکو میں ٹرمپ مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے پیش نظر لاس اینجلس کے قریب ایناہیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جلسے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میکسیکو کے عوام عظیم لوگ ہیں اور وہ میکسیکن باشندے جو قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہیں مجھے ووٹ دیں گے ۔








