ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی جماعت کے سربراہ پر تنقید

واشنگٹن ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی جماعت کے سینیئر ترین رہنما پال رائن کو کمزور اور غیر موثر رہنما قرار دےدیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر اور رپبلکن جماعت کے ملک میں سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز رہنما پال رائن نے کہا تھا کہ خواتین سے دست درازی سے متعلق بیان سامنے …

واشنگٹن ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی جماعت کے سینیئر ترین رہنما پال رائن کو کمزور اور غیر موثر رہنما قرار دےدیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر اور رپبلکن جماعت کے ملک میں سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز رہنما پال رائن نے کہا تھا کہ خواتین سے دست درازی سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد وہ اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع نہیں کریں گے۔پال رائن کے اس بیان کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رپبلکن ان پر چاروں جانب سے حملہ کر رہے ہیں اور ان کی غداری کا مقابلہ کرنا ڈیموکریٹس کا مقابلہ کرنے سے زیادہ مشکل ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اب انھیں اپنی مرضی کے مطابق امریکیوں کے لیے لڑائی کرنے کا موقع ملا ہے۔

Leave a Reply