جوہانسبرگ۔ 3 مارچ (اے پی پی)فاف ڈوپلیسی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 232 رنز کا ہدف 38.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈوپلیسی 112 رنز بنا کر ناقابل شکست …
ڈوپلیسی کی ناقابل شکست سنچری، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا
جوہانسبرگ۔ 3 مارچ (اے پی پی)فاف ڈوپلیسی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 232 رنز کا ہدف 38.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈوپلیسی 112 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ڈی کوک 81 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، لونگی نگیڈی اور عمران طاہر نے 3، 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں جیت میں حصہ ڈالا، ڈوپلیسی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بائولرز نے عمدہ لائن و لینتھ بائولنگ کا مظاہرہ کر کے ان کے فیصلے کو درست ثابت کر کے دکھایا، سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47 اوورز میں 231 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، نگیڈی نے اپنے پہلے دو اوورز میں سری لنکن اوپنرز کو آئوٹ کر کے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی، کوسل مینڈس نے ٹیم کو بڑا مجموعہ دلوانے کی کوشش کی لیکن 60 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے، نیروشن ڈکویلا 8، اپل تھرنگا 9، کوسل پریرا 33، فرننڈو 49، دھنن جایا ڈی سلوا 39، تھسارا پریرا 7، کپتان لاستھ مالنگا 15، سنداکن 3 اور اکیلا دانن جایا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، نگیڈی اور عمران طاہر نے 3، 3 ربادا اور نورٹج نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 38.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، ہینڈرکس 1 رن بنا سکے، 14 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ڈوپلیسی اور ڈی کوک نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 134 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 150 تک پہنچا دیا، ڈی کوک 81 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس کے بعد ڈوپلیسی نے ریسی وانڈر ڈوسن کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ میں 82ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، ڈوپلیسی 112 اور ڈوسن 32 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، فرننڈو اور دانن جایا نے ایک، ایک وکٹ لی۔









