ڈپلومیٹ بزنس کلب اور ڈپلومیٹ انٹرنیشنل فورم مختلف ممالک اور حکومتوں کے تعاون سے باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے کام کرتا ہے، جاوید ملک

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) ممتاز بین الاقوامی ادارے ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر جاوید ملک نے برطانوی رکن پارلیمنٹ اور خارجہ امور کمیٹی کے اہم رکن اینڈریو روزینڈل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپلومیٹ بزنس کلب کی جانب سے پر وقار تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، میئر، برطانوی محکمہ تجارت اور صنعت کے افسران اور دیگر ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) ممتاز بین الاقوامی ادارے ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر جاوید ملک نے برطانوی رکن پارلیمنٹ اور خارجہ امور کمیٹی کے اہم رکن اینڈریو روزینڈل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپلومیٹ بزنس کلب کی جانب سے پر وقار تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، میئر، برطانوی محکمہ تجارت اور صنعت کے افسران اور دیگر ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت تقریب کی کامیابی کا مظہر اور ایک اہم سنگ میل ہے۔ جاوید ملک نے کہا کہ ڈپلومیٹ بزنس کلب اور ڈپلومیٹ انٹرنیشنل فورم ایک بین الاقوامی ادارے کے حثیت سے مختلف ممالک اور حکومتوں کے تعاون سے باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے کام کرتا ہے اور اس ضمن میں برطانیہ خلیجی ممالک اور پاکستان میں عمل پیرا ہے ۔تقریب میں برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ڈپلومیٹ بزنس کلب کے اعزازی چیئرمین اینڈریو روزینڈل نے اپنے خطاب میں ڈپلومیٹ بزنس کلب کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور جاوید ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا –

مزید خبریں