اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی صد ارت میں بلاک شدہ شناختی کارڈز سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس نیشنل ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلاک شدہ قومی شناختی کارڈوں کی تصدیق اور بحالی سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے کہا …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صد ارت بلاک شدہ شناختی کارڈز سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی صد ارت میں بلاک شدہ شناختی کارڈز سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس نیشنل ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلاک شدہ قومی شناختی کارڈوں کی تصدیق اور بحالی سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد بلاک شدہ کارڈوں کی تصدیق کے لئے ایک جامع پالیسی واضح کرنا ہے جس کے تحت شفاف طر یقے سے بلاک شدہ قومی شناختی کارڈوں کی جانچ پڑتال کوجلد ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک ہیں، ان کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ وہ افراد جو پاکستانی شہری ہیں اور ان کے قومی شناختی کارڈ بلا ک ہیں ان کے شناختی کارڈوں کے تصدیق کے عمل کو جلد مکمل کرکے انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے نادرا کو بلاک شدہ شناختی کارڈ وں کی تصدیق کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔








