اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) دوبارہ تصدیق کے قومی پروگرام ( این آروائی) سے متعلق وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں بلاک کئے گئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی جلد اور بروقت کلیئرنس کے میکنزم کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لیا …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت دوبارہ تصدیق کے قومی پروگرام سے متعلق وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) دوبارہ تصدیق کے قومی پروگرام ( این آروائی) سے متعلق وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں بلاک کئے گئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی جلد اور بروقت کلیئرنس کے میکنزم کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے بلاک کئے گئے قومی شناختی کارڈز پر تفصیلی غوروغوض کیا اور اس سلسلے میں حکمت عملی تیار کرنے کے منصوبوں کو قطعی شکل دی گئی۔ بلاک کئے گئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی جلد اور بروقت کلیئرنس کو حتمی شکل دی گئی۔ نادرا ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں میکنزم کی تفصیلات طے کی گئیں بلاک کئے گئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کلیئرنس کیلئے تجویز کردہ مکینزم کو نوٹیفیکیشن کے لئے وزارت داخلہ بھیجا جائیگا۔







