ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی مےں کلےدی نوعےت کا کردار ادا کررہاہے، پےداوار مےں اضافے کےلئے موثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدےد بنےادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے۔ وہ سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں 53.6 ارب روپے کے 24 منصوبوں کی …

اسلام آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا شعبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی مےں کلےدی نوعےت کا کردار ادا کررہاہے، پےداوار مےں اضافے کےلئے موثراور فعال ٹرانسپور ٹ کا نظام اور جدےد بنےادی ڈھانچہ لازم وملزوم ہے۔ وہ سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں 53.6 ارب روپے کے 24 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں 27.1 ارب روپے لاگت کے3 منصوبے ایکنک کو حتمی منظوری کےلئے بھجوادیئے گئے۔ توانائی سے متعلق 18.8 ارب روپے، آبی وسائل سے متعلق 1186 ملین روپے، ماحولیات سے متعلق 3.8 ارب، ٹرانسپورٹ و مواصلات سے متعلق 14.9 ارب روپے کے منصوبے شامل ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی220.012 ملین روپے، سائنس و ٹیکنالوجی5.6 ارب اور صحت سے متعلق 2.9 ارب کے منصوبے شامل ہیں۔ سی ڈی ڈبلیو پی میں وزارت مواصلات کے 5 منصوبے پیش کئے گئے جس میں ساڑھے دس ارب روپے کی لاگت سے دریائے سندھ کے مقام پر لیہ کو تونسہ سے ملانے کےلئے پل کا منصوبہ پیش کیا گیا جسے منظور کیا گیا۔

Leave a Reply