ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی یمن کے سفیر مطہّر الاشعبی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اور یمن مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان یمن کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان اپنی یونیورسٹیوں میں یمن کے طلباءکو ترجیحی بنیادوں پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو پاکستان مےں یمن کے سفیر مطہّر الاشعبی سے ملاقات …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اور یمن مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان یمن کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان اپنی یونیورسٹیوں میں یمن کے طلباءکو ترجیحی بنیادوں پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو پاکستان مےں یمن کے سفیر مطہّر الاشعبی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، یمن کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے ماببن تعاون پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے کہاکہ یمن اور پاکستان کے مابین تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں ایکسچیج پروگرامز کے حوالے سے تجاویز پر غور کررہا ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور یمن کی جانب سے تعلیم اور ثقافت کے حوالے سے زیر غور منصوبوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کےا گےا ۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، سماجی شعبے اور ثقافت کے شعبوں میں ماہرین کے وفود کی سطح تبادلہ کرنے سے دوطرفہ تجربات سے استفادہ اور استعداد کار میں بہتری آئے گی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں ایکسچینج پروگرامز کے اجراء سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب آنے کے بہتر مواقع میسر آئیںگے۔

Leave a Reply