ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہاہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ پلاننگ کمیشن ملک میں فزیکل پلاننگ اور ہاﺅسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ انھوں نے یہ بات سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ سرتاج عزیز نے …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہاہے کہ سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے مختلف منصوبوںکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ پلاننگ کمیشن ملک میں فزیکل پلاننگ اور ہاﺅسنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ انھوں نے یہ بات سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فزیکل پلاننگ کے 28 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے جس میں وزارت مواصلات نے بلوچستان گوادر موٹروے پولیس کے لئے ایس ایچ او دفتر کی تعمیر، قومی ہائی وے کے لئے لائن ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے لئے 33 کروڑ 63 لاکھ 73 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply