ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس، 4 اکتوبر سے 30 نومبر تک ہونے والے کرکٹ میچز کے دوران تمام انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں راولپنڈی میں 4 اکتوبر سے 30 نومبر تک ہونے والے کرکٹ میچز کے دوران سکیورٹی، ٹریفک

راولپنڈی۔18ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں راولپنڈی میں 4 اکتوبر سے 30 نومبر تک ہونے والے کرکٹ میچز کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، پارکنگ اور صفائی سمیت تمام انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملیحہ سحر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرکٹ میچز کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ، صفائی، لائٹنگ، ٹریفک کی روانی اور شائقین کو سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ میچز کے دوران شہریوں اور شائقین کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ تمام ادارے باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

انہوں نے پولیس اور ٹریفک پولیس حکام کو جامع سکیورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنانے اور میچز کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹیڈیم روڈ اور مری روڈ پر جاری ترقیاتی و تعمیراتی کام میچز سے قبل مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ شہریوں اور کرکٹ شائقین کو آمدورفت میں مشکلات پیش نہ آئیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو تفویض کردہ ذمہ داریاں بروقت مکمل کرنے اور انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں