کراچی۔ 04 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سائوتھ گرلز اینڈبوائز باسکٹ بال چیمپیئن شپ میں بیکن ہائوس نے گرلز ٹائیٹل جیت لیا۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن جنوبی کے زیراہتمام الائنس آف مارکیٹس آرام باغ کے تعاون سے جاری ڈپٹی کمشنر سائوتھ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال چیمپیئن شپ کا گرلز ٹائیٹل بیکن ہاوس اسکول نے اسلامیہ کالج کو 14-10 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا جبکہ بوائز مقابلوں میں …
ڈپٹی کمشنر سائوتھ گرلز اینڈبوائز باسکٹ بال چیمپیئن شپ، بیکن ہائوس نے گرلز ٹائیٹل جیت لیا

مزید خبریں
کراچی۔ 04 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سائوتھ گرلز اینڈبوائز باسکٹ بال چیمپیئن شپ میں بیکن ہائوس نے گرلز ٹائیٹل جیت لیا۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن جنوبی کے زیراہتمام الائنس آف مارکیٹس آرام باغ کے تعاون سے جاری ڈپٹی کمشنر سائوتھ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال چیمپیئن شپ کا گرلز ٹائیٹل بیکن ہاوس اسکول نے اسلامیہ کالج کو 14-10 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا جبکہ بوائز مقابلوں میں مزید 2میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ گرلز ایونٹ میں فاتح ٹیم بیکن ہاوس کی جانب سے ریا شاہد نے 6 ،انوشہ یونس نے 4جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے حدیقہ نے 5،حفضہ خان نے 3اور سلمہ خان نے 2پوائنٹس اسکور کئے۔
گرلز ایونٹ کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا سمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بوائز ایونٹ میں نکسر کالج ریڈ نے رینجرز کالج کو 45-36 پوائنٹس سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے محمد حمام نے 20،زکریا سمیع نے 16اور محمد خان نے 14پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے اطہر رحمان نے 18انضمام الحق نے 18اور ریحان خان نے 6پوائنٹس اسکور کئے۔
دوسرے میچ میں نکسر کالج وائیٹس نے نکسر کالج ریڈ کو 58-49پوائنٹس سے شکست دے دی۔ ونر ٹیم کی جانب سے محمد زید نے 19،سمیع اسلم نے 16اور علی اسد نے 10پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے شایان علی نے 18،زاہد خان نے 18اور سیف الرحمان نے 12پوائنٹس اسکور کئے۔ ان میچوں میں زاہد ملک، عامر شریف، محمد اشرف، اور راج کمار لکھوانی نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد، عثمان خان، دانیال مروت نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے۔
بوائز ایونٹ کے آغاز پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو خالد معروف سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر آصف گلفام، غلام محمد خان، سعیدہ افتخار، طارق حسین، اعجاز احمد قریشی اور احمر شفیق بھی موجود تھے۔







