ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا

"شہر میں صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے، پارکوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش سمیت شہری سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔”

گوجرانوالہ۔ 21 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول، تجاوزات، پارکوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش سمیت شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے اندرون شہر کے سید نگری بازار، صرافہ بازار، دیگاں والا بازار، خراداں والا بازار، دال بازار، گوندلانوالہ چوک، باغیچی چوک سمیت دیگر تجارتی مراکز کا دورہ کیا۔ بعد ازاں پونڈانوالہ، رام بستی، لنڈا بازار اور سیالکوٹی پھاٹک سے ملحقہ رہائشی و تجارتی علاقوں، گلیوں، بازاروں، سڑکوں اور ریلوے لائن کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے گوندلانوالہ چوک میں کھلے مین ہول کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر ڈھکن نصب کرنے کے احکامات جاری کیے

مزید خبریں