ڈی ایٹ کا 9 واں سربراہ اجلاس استنبول میں شروع ہوگیا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

استنبول۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) ڈی ایٹ کا 9 واں سربراہ اجلاس جمعہ کو ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگیا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پاکستان ڈی ایٹ کا موجودہ چیئرمین ہے اور اس موقع پر تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کرے گا۔ قبل ازیں ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کے مقام پر آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان …

استنبول۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) ڈی ایٹ کا 9 واں سربراہ اجلاس جمعہ کو ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگیا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پاکستان ڈی ایٹ کا موجودہ چیئرمین ہے اور اس موقع پر تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کرے گا۔ قبل ازیں ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کے مقام پر آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت و حکومت کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ڈی ایٹ رہنماﺅں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ ترکی، مصر، انڈونیشیا، ملائشیا، ایران، نائجیریا،بنگلہ دیش اور پاکستان تنظیم کے رکن ممالک ہیں جبکہ ڈی ایٹ کے نویں اجلاس میں آذربائیجان اور گنی خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

Leave a Reply