لاہور۔23 فروری(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقہ ڈی ایچ اے زیڈ بلاک مارکیٹ کی بیکری شاپ میں جمعرات کو زور دار دھماکہ کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہو گئےریسکیو ترجمان کے مطابق ڈی ایچ اے مارکیٹ میں واقع بیکری شاپ میں زور دار دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے واقعہ کی فوری اطلاع پر ریسکیو ٹیموں سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر …
ڈی ایچ اے زیڈ بلاک مارکیٹ کی بیکری شاپ میں زور دار دھماکہ، 5 افراد جاں بحق ، 21 زخمی

مزید خبریں
لاہور۔23 فروری(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقہ ڈی ایچ اے زیڈ بلاک مارکیٹ کی بیکری شاپ میں جمعرات کو زور دار دھماکہ کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہو گئےریسکیو ترجمان کے مطابق ڈی ایچ اے مارکیٹ میں واقع بیکری شاپ میں زور دار دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے واقعہ کی فوری اطلاع پر ریسکیو ٹیموں سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے دھماکے کے نتیجہ میں زخمی ہونیوالے 21افراد کو جنرل ہسپتال لاہور جبکہ 5 جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو بھی جنرل ہسپتال لاہور میں منتقل کر دیاگیا ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکہ کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








