ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرکیمپ 2026 میں شریک طلباء وطالبات کےساتھ خصوصی نشست، قومی سلامتی، دہشتگردی اور درپیش چیلنجز بارے روشنی ڈالی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبا وطالبات کےساتھ خصوصی نشست کی، اس میں پاکستان بھرکے18سےزائد شہروں کے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزارسے زائد طلبہ شریک ہیں۔

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبا وطالبات کےساتھ خصوصی نشست کی، اس میں پاکستان بھرکے18سےزائد شہروں کے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزارسے زائد طلبہ شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشتگردی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سمرکیمپ 2026 میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات کاکہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجزسےمتعلق مؤثر آگہی حاصل ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشتگردی کے ناپاک کردار سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔طلباو طالبات نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں غلط معلومات اور پراپیگنڈا تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔سمرکیمپ میں شریک طلبہ نے اس عزم کااظہار کیا کہ دہشتگردی کےخلاف پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے سمرکیمپ کا انعقاد نوجوانوں میں قومی شعورکی بیداری اورصلاحیتوں کو نکھارنے کےلئے اہم ترین پیشرفت ہے۔