ڈی جی ایل ڈی اے کا بھاٹی چوک انڈر پاس اور داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک انڈر پاس اور داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں، تعمیراتی پیش رفت اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

لاہور۔13جولائی (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھاٹی چوک انڈر پاس اور داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ طاہر فاروق نے بھاٹی چوک انڈر پاس پر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔بھاٹی چوک انڈر پاس پر اسفالٹ کی دوسری لیئر ڈال لی گئی ہے۔بھاٹی چوک انڈر پاس کی والز اور بیرلز کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔ انہوں نے انڈر پاس کا فنشنگ ورک اور انڈر پاس کے اطراف کی سروس روڈ پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار توسیعی منصوبے کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا۔ڈی جی نے پیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پارکنگ ایریا اور ٹوائلٹ بلاک پر فنشنگ ورک تکمیل کے قریب ہیں۔ طاہر فاروق نے پیازہ پر جاری ٹائل ورک اور گرینری کے کاموں کا معائنہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔