سیالکوٹ۔12اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹک) کی ڈائریکٹر جنرل پنجاب آصفہ مقبول نے پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے) کا دورہ کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خواجہ مسعود اختر نے کہا کہ پاکستان سپورٹس گڈز اور نیکٹا ہنر …
ڈی جی نیوٹک کا پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا دورہ،دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔12اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹک) کی ڈائریکٹر جنرل پنجاب آصفہ مقبول نے پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے) کا دورہ کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خواجہ مسعود اختر نے کہا کہ پاکستان سپورٹس گڈز اور نیکٹا ہنر مند افراد کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیوٹک کے ہر اس کام کی مکمل اور بھرپور حمایت کریں گے جس سے ہنر مند افرادی قوت کے اضافے میں مدد ملے۔
ڈی جی نیوٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹک ہنر مند افرادی قوت میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کے لیے تیار ہے اور اس ضمن میں ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹک ہنر مند افراد کی حوصلہ افزائی اور تکنیکی کاموں کو سیکھنے والے بچوں کو وظائف بھی دے رہا ہے تا کہ وہ ہنر مند بننے کے ساتھ ساتھ اپنی ضروریات زندگی کو بھی پورا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹک جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہا ہے تا کہ ہمارے بچے اور بچیاں مستقبل میں ملک و قوم کے مفید شہری بن کر اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن محسن مسعود کے علاوہ نو منتخب اراکین سپورٹس گڈز ،سینئر وائس چیئرمین شیخ ابرار صندل اور وائس چیئرمین چوہدری محمد اسلم موجود تھے۔








