کارآمد ویزہ کے حامل افغان شہریوں کیلئے 7 اور 8 مارچ کو طورخم اور چمن پر بارڈر کراسنگ پوائنٹس کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کو جو کارآمد ویزہ پر پاکستان آنے اور اپنے ملک واپس جانے کے خواہشمند ہیں، کیلئے 7 اور 8 مارچ کو طورخم اور چمن پر بارڈر کراسنگ کھلی رکھی جائے۔ یہ کراسنگ پوائنٹس ان پاکستانیوں کیلئے بھی دو دن کیلئے کھلے رہیں گے جو کارآمد ویزہ پر افغانستان گئے اور پاکستان آنا …

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کو جو کارآمد ویزہ پر پاکستان آنے اور اپنے ملک واپس جانے کے خواہشمند ہیں، کیلئے 7 اور 8 مارچ کو طورخم اور چمن پر بارڈر کراسنگ کھلی رکھی جائے۔ یہ کراسنگ پوائنٹس ان پاکستانیوں کیلئے بھی دو دن کیلئے کھلے رہیں گے جو کارآمد ویزہ پر افغانستان گئے اور پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ٹیلیفون پر افغان سفیر کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ دونوں کراسنگ پوائنٹس کے تمام متعلقہ حکام کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply