کاروبار کے لیے ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

راولپنڈی۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ کاروبار کے لیے ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرونا وبا کے باعث ملکی معیشت کئی مسائل سے دوچار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر مرزا کی قیادت میں وفدسے ملاقات میں کیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر عثمان اشرف، نائب صدر شاہ ریز …

راولپنڈی۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ کاروبار کے لیے ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرونا وبا کے باعث ملکی معیشت کئی مسائل سے دوچار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر مرزا کی قیادت میں وفدسے ملاقات میں کیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر عثمان اشرف، نائب صدر شاہ ریز ملک اور خواتین ممبران بھی شامل تھیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ چیلنجز کے باوجود کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے میں راولپنڈی چیمبر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کی وزارت چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر پروگرام ترتیب دے گی، صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے ۔ اس موقع پر صدر چیمبر ناصر مرزا نے وزیر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر مختصر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر اس ماہ کے آخر میں بین الاقوامی چیمبر ز کانفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے اور فروری میں بلڈ ایکسپوکے نام سے کنسٹرکشن ٹریڈ فیئر منعقد کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ راول انٹر نیشنل ایکسپو اور جیمز اینڈ جیولری ایکسپو بھی منعقد کی جائے گی۔

مزید خبریں