کاروں کی پیداوار اور فروخت میں گذشتہ سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں سال 2016-17ءکے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر جون 2018ءتک ملک میں مجموعی طور پر 2لاکھ 17ہزار 774کاروں کی پیداوار اور 2لاکھ 16ہزار 786 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں سال 2016-17ءکے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر جون 2018ءتک ملک میں مجموعی طور پر 2لاکھ 17ہزار 774کاروں کی پیداوار اور 2لاکھ 16ہزار 786 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک میں ایک لاکھ 86ہزار 935 کاروں کی پیداوار اور ایک لاکھ 85ہزار 781 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی