اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):کامسٹیک اور پی ایم ڈی سی وائرولوجی اور وبائی امراض کے شعبے میں تحقیق اور مہارت کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر تربیتی کورس کا انعقاد کریں گے۔تربیتی کورس میں حصہ لینے کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ یہ کورس 6 ہفتوں پر محیط ہوگا ،جس کا مقصد وبائی امراض، نئی زونوٹک بیماریوں کی شناخت اور …
کامسٹیک ، پی ایم ڈی سی کا وائرولوجی اور وبائی امراض پر تحقیق کے فروغ کے لئے تربیتی کورس، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 ستمبر مقرر
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):کامسٹیک اور پی ایم ڈی سی وائرولوجی اور وبائی امراض کے شعبے میں تحقیق اور مہارت کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر تربیتی کورس کا انعقاد کریں گے۔تربیتی کورس میں حصہ لینے کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ یہ کورس 6 ہفتوں پر محیط ہوگا ،جس کا مقصد وبائی امراض، نئی زونوٹک بیماریوں کی شناخت اور ان سے بچاؤ، وائرل تشخیص و علاج کے فروغ اور وبا کے دوران حقیقی وقت میں ڈیٹا اکٹھا کرنے جیسے اہم موضوعات پر تربیت فراہم کرنا ہے۔
پی ایم ڈی سی منتخب شرکا کو مفت لیبارٹری تک رسائی، رہنمائی، رہائش اور کھانے کی سہولت فراہم کرے گا جبکہ او آئی سی کامسٹیک بین الاقوامی شرکا کے لئے سفری اخراجات برداشت کرے گا۔تربیتی کورس میں شرکت کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار او آئی سی کے رکن ممالک سے تعلق رکھتا ہو، کم از کم تعلیم: ایم ایس یا پی ایچ ڈی (بائیومیڈیکل یا ہیلتھ سائنسز)، عمر کی حد: گریجویٹ کے لئے 35 سال اور پوسٹ گریجویٹ کے لئے 45 سال ہو اور وائرولوجی، سالماتی حیاتیات یا متعدی امراض میں تحقیق کا خواہشمند ہو۔









