کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے معاونت کریں گے، علی زیدی کا قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر جہازرانی و بندرگاہیں علی زیدی نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کو ان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے معاونت کریں گے' حکومت کی جانب سے ابھی ڈیپ سی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا' ماہی گیروں کے حقوق کا سو فیصد تحفظ کریں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل اور دیگر کے …

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر جہازرانی و بندرگاہیں علی زیدی نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کو ان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے معاونت کریں گے’ حکومت کی جانب سے ابھی ڈیپ سی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا’ ماہی گیروں کے حقوق کا سو فیصد تحفظ کریں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل اور دیگر کے کراچی میں 12 چینی جدید ماہی گیر ٹرالر کی آمد کے نتیجے میں ماہی گیروں میں پائی جانے والی تشویش کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر علی زیدی نے بتایا کہ جو جہاز آئے ان کی درآمد پر پابندی نہیں ہے۔ ہم نے ڈیپ سی پالیسی کا اعلان نہیں کیا۔ وہ ابھی بندرگاہ پر کھڑے ہیں۔ ڈیپ سی ماہی گیری پر پابندی ہے۔ اس کی پالیسی آئے گی۔ اس پر ابھی انہوں نے کسٹم بھی نہیں دیا۔ ڈیپ سی فشنگ کے لائسنس وفاقی حکومت دے گی۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ 7 اگست کو وزیر موصوف نے اس کے لئے شپنگ مراعات دیں اور اتنی جلدی یہ کیسے امپورٹ ہوگئے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ شپنگ پالیسی فنانس بل میں منظور ہوئی تھی۔ شپنگ کو اٹھانے کے لئے سٹیٹ بنک سے طویل المدت قرض کی سہولت دلائی ہے۔ ان جہازوں کے امپورٹر کو فشریز کے صوبائی محکمے نے اظہار دلچسپی کا لیٹر جاری کیا ہے۔ آغا رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ شپنگ پالیسی میں تین فیصد پر ایل ٹی این ایف سے ماہی گیر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کو ان کی استعداد کار یں اضافہ میں مدد کریں گے۔ ماہی گیروں کے حقوق کا سو فیصد تحفظ کریں گے۔ 15 جولائی کو جہاز شپ ہوئے اور 6 اگست کو اترے۔ ایم ایم ڈی وہ ادارہ ہے جو باہر سے آنے والے جہازوں کو چیک کرتا ہے۔ اسلم بھوتانی کے سوال کے جواب میں علی زیدی نے بتایا کہ کورنگی فش ہاربر ڈیپ سی فشنگ کو اپ گریڈ کر رہے ہیں وہاں فش پراسیسنگ پلانٹ لگانے کی سہولت نجی شعبہ کو دیں گے۔ اہم وزارت ہے نئی ٹیکنالوجی کی مدد لیں’ نئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں۔ ناز بلوچ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں پر ماہی گیروں کی گرفتاری کا معاملہ وزارت خارجہ سے متعلق ہے۔ اس خلاف ورزی پر ہم بھی پکڑتے ہیں، آج بھی ایک جہاز کھڑا ہے۔ بریک وائیر کی منظوری دے دی ہے۔ ایم ایم ڈی کا کام رجسٹریشن ہے کوئی قانونی تقاضا پورا کرکے آئے تو اسے لائسنس کے اجراء سے روکا نہیں جاسکتا۔ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ غیر قانونی فشنگ اور چھوٹے سوراخ والے نیٹ کا استعمال ہے ۔ ہم اس سے بچنے کے لئے تربیت کا اہتمام کریں گے۔

مزید خبریں