کرائسٹ چرچ ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان جاری دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ کیویز کو میچ میں کامیابی کےلئے 8 وکٹیں جبکہ آئی لینڈرز کو 636 رنز کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل ٹام لیتھم، ہنری نیکولز اور گرینڈہوم کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف دوسرے اور …
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، کیویز کی میچ پر گرفت مضبوط، آئی لینڈرز مشکلات کا شکار
کرائسٹ چرچ ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان جاری دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ کیویز کو میچ میں کامیابی کےلئے 8 وکٹیں جبکہ آئی لینڈرز کو 636 رنز کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل ٹام لیتھم، ہنری نیکولز اور گرینڈہوم کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی، سری لنکن ٹیم مشکلات سے دوچار، نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 585 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر کے سری لنکن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے پہاڑ جیسا 660 رنز کا ہدف دیا۔ ٹام لیتھم 176 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، ہنری نیکولز ناقابل شکست 162 اور گرینڈہوم ناقابل شکست 71 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ٹام لیتھم نے ہنری نیکولز کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ پر 214 رنز کی شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کی میچ میں کامیابی کے لئے پوزیشن مستحکم بنادی۔ یہ ٹام لیتھم کی ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں جبکہ ہنری نیکولز کی چوتھی سنچری تھی۔ سری لنکا کی طرف سے کمارا نے 2 جبکہ چامیرا اور پریرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ میچ کے تیسرے کھیل ختم ہونے تک سری لنکا کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے تھے اور اسکو میچ میں کامیابی کےلئے 636 رنز جبکہ میزبان ٹیم کو 8 وکٹیں درکار تھیں۔ کپتان چندیمل 14 اور مینڈس 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔









