اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) کرتار پور راہداری سے متعلق معاہدے کے مسودے پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد 14مارچ کو نئی دہلی جبکہ بھارتی وفد 28مارچ کو اسلام آباد آئیگا۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اسلام آباد میں مشاورت مکمل کرنے کے بعد نئی دہلی جائیں گے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءو سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی قائمقام …
کرتار پور راہداری سے متعلق معاہدے کے مسودے پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد 14مارچ کو نئی دہلی جائیگا ،بھارتی وفد 28مارچ کو اسلام آباد آئیگا،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) کرتار پور راہداری سے متعلق معاہدے کے مسودے پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد 14مارچ کو نئی دہلی جبکہ بھارتی وفد 28مارچ کو اسلام آباد آئیگا۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اسلام آباد میں مشاورت مکمل کرنے کے بعد نئی دہلی جائیں گے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءو سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی قائمقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ مدعو کیا ۔دفتر خارجہ آمد پر بھارتی قائمقام ہائی کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود مشاورت مکمل کرنے کے بعد نئی دہلی جائیں گے۔ اس کے علاوہ کرتار پور راہداری سے متعلق معاہدے کے مسودے پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد 14مارچ کو نئی دہلی جبکہ بھارتی وفد 28مارچ کو اسلام آباد آئیگا۔ڈائکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سطح پر ہفتہ وار رابطہ کیلئے پر عزم ہے۔








