اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کا تمام وسائل بروئے کار لا کر ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، نیب کی کرپشن اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے عوام کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگہی و تدارک کی مہم 2016ءمیں کامیاب رہی ہے، یہ مہم 2017ءمیں بھی جاری رہے گی۔ یہ بات انہوں …
کرپشن اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے آگہی و تدارک کی مہم 2017ءمیں بھی جاری رہے گی، چیئرمین نیب کا جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کا تمام وسائل بروئے کار لا کر ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، نیب کی کرپشن اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے عوام کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگہی و تدارک کی مہم 2016ءمیں کامیاب رہی ہے، یہ مہم 2017ءمیں بھی جاری رہے گی۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ملک بھر میں جاری آگاہی اور تدارک کی مہم ”بدعنوانی سے انکار“ کے بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ”کہہ دو کرپشن نہیں“ کے نعرے سے شروع کی جانے والی مہم رواں سال کے دوران اپنے انتہائی عروع پر پہنچ چکی ہے جبکہ نیب کی تدارک اور آگاہی کی مہم کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اجاگر کیا جا رہا ہے جسے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراہا۔







