کرپشن میں ملوث ایک سیاسی مفرور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کررہا ہے،پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس

کراچی۔25اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث ایک سیاسی مفرور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کررہا ہے،گجرانوالہ جلسے میں نواز شریف نے ہماری فوج کے خلاف باتیں کر کے ملک کمزور کرنے کی شازش کی تھی، عوام کو سمجھنا چاہئے، پی ڈی ایم جتنے چاہے جلسے کرے ان کو …

کراچی۔25اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث ایک سیاسی مفرور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کررہا ہے،گجرانوالہ جلسے میں نواز شریف نے ہماری فوج کے خلاف باتیں کر کے ملک کمزور کرنے کی شازش کی تھی، عوام کو سمجھنا چاہئے، پی ڈی ایم جتنے چاہے جلسے کرے ان کو نہ این آر او ملے گا نہ چھوڑا جائے گا،نواز شریف کو جلد گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے گا،نواز شریف پہلے بڑا چور تھا اب غدار وطن بن چکے ہیں،الطاف حسین کی طرح نواز شریف کے ساتھ بھی ایسا ہونا چاہیے،ن لیگ کے اراکین میں بھی بڑی پریشانی ہے،ن لیگ کے اراکین کے گروپ بن چکے ہیں۔عنقریب ایک بہت بڑی تبدیلی نظر آئے گے جو سندھ اور پی پی میں بھی نظر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو حنید لاکھانی سیکریٹریٹ میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی دعا بھٹو، شاھنواز جدون، کریم بخش گبول، پی ٹی آئی رہنما سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی، جانشیر جونیجو، حاجی نثار احمد، سمیر میر شیخ، جام فاروق و دیگر بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار شروع ہوچکی ہے جس کے ذریعے پاپا ڈیڈی بچائو موومنٹ کے لوگ ملک کو کمزور کرنے کی سازش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ففتھ وار نہ تلوار سے لڑی جاتی ہے نہ بندوق سے بلکہ بیان بازی سے عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے،عوام کو بتایا جاتا ہے کہ ملک تباہ ہوگیا ایسی ایسی باتیں کی جاتی ہیں،ہماری پاکستان کی لیڈرشپ نہ گیڈر ہے نہ بکری ہے، ایک دلیر ہے عمران خان اور ہماری افواج، پاکستان کی وجہ سے آج اسرائیل بھی خوفزدہ ہے جس کو ہم نے ماننے سے انکار کیا تھاکیونکہ آج پاکستان کی ملٹری اور سول لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آکر صفدر اعوان نے مزار قائد پرچھلانگیں لگائیں تھیں،پاکستان کی قوم زندہ ہے سب چوروں کو سمجھ چکی ہے،صفدر صاحب آپ کو غیرت ہے تو بینظیر اور بھٹو صاحب کی مزار پر جوتی سمیت جاکر دیکھو،یہ جیالے آپ کوجوتے ماریں گے، کراچی میں کہا گیا آئی جی اغوا ہوگیا، پولیس بھی چھٹیاں لیکر چلی جارہی ہے، یہ سب ففتھ وار کا حصہ تھا،مولانا صاحب بے روزگار ہیں آج ہی مولانا کے الائونس چلا دیئے جائیں ڈیزل دیا جائے تو مولانا خاموش ہوجائیں گے،علماء کرام ہمارے سر کے تاج ہیں یہ سیاسی مولانا نے پیسے لیکر ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مدارس کے آگے گاڑیاں لگی ہوئی ہیں، قرآن پڑھنے والے بچوں کو جلسوں میں لے کر جایا جارہا ہے،جلسوں میں ڈانس کیا جارہا ہے، مولانا آپ کہتے تھے کہ خاتون کی حکمرانی جائز نہیں، آج آپ ایک خاتون کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں،کتنے بھی سرکس لگا لیں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچکزئی غدار وطن ہے جس کے بھائی نے ایک شہری کو روند ڈالا تھا،دوسرا سرکس کراچی کا جلسہ تھا جس جلسے میں کوئی کراچی والا نہ تھا، نہ اسٹیچ پر نہ جلسہ گاہ میں کراچی والے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں اردوبولنے والے ہیں، پی ڈی ایم والوں نے اردو کو گالی دلوائی،ہر علاقے کی مادری زبانیں ہیں جس کی عزت کرتے ہیں، اردو ہماری قومی زبان ہے،ان کے جلسوں سے نہ اردو کو کچھ ہونا ہے نہ ملک کو کچھ ہونا ہے نہ حکومت کولیکن یہ بھی ففتھ وار کا حصہ ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج کوئٹہ میں خطرے کا بتایا گیا لیکن پھر بھی جلسہ کر رہے ہیں،وفاق اور مقامی حکومت نے مکمل سیکیورٹی فراہم کی ہے، بلوچستان کے حالات صحیح نہیں ہیں،مریم صاحبہ شور مچا رہی ہیں کہ چادر چودیواری کا تقدس پامال کیا گیا،پورے پاکستان میں بکری چوری کرنے پر غریبوں کے گھروں میں پولیس گھس جاتی ہے، ماڈل ٹائون میں جو پولیس نے کیا مریم یہ بتائیں کیا ماڈل ٹائون میں خواتین کی عزت نہیں تھی،ایک ماں کو سینے میں گولیاں ماری گئیں اپنے دور کو یاد کریں،اگر کوئی زبردستی کمرے میں آپ کے گھسے تو میں مذمت کرتا ہوں،لاہور میں جب پتھراو کا ڈراما رچایا گیا تو وڈیو بنائی جارہی تھی،مریم کے پاس موبائل تھا اگر کسی نے زبردستی دروازا توڑا تو موبائل سے وڈیو کیوں نہیں بنائی،سب جھوٹ تھا اپنی کرپشن بچانے کے لئے اس قسم کے نان اشوز میں الجھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے جب آئی جی کلیم امام کو دھمکی دی تھی تب پولیس افسران کی غیرت کہاں گئی تھی،جھوٹے آئی جی کے اغوا کے ڈرامے پر پولیس والوں نے استعفیٰ دیا ،آئی جی کو کسی نے اغوا نہیں کیا ،سندھ حکومت نے افسران سے ملکر یہ گنہائونا پلان تیار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سازش کے چرچے ہورے ہیں، سینا اور پولیس لڑ گئی،سعید غنی نے ڈاکٹر رضوان کو گالیاں دی تھیں تب پولیس افسران نے استعفیٰ کیوں نہیں دیئے،سندھ پولیس کو کرپشن کا وائرس لگا ہوا تھا، اب سیاست کا وائرس بھی لگ گیا ہے،جنہوں نے کرپشن کی ہم ان پولیس افسران کو بے نقاب کریں گے، جس دن وزیر اعظم لاڑکانہ آئے تھے پی پی والوں نے حملہ کیا تھا، وہ ایف آئی آر تو آئی جی نے نہیں کاٹی تھی، ایس آئی مغیری کو لاڑکانہ میں تزلیل کا نشانہ بنایا گیا جس کو پی پی کے جیالے نے تھانے میں مارا تھا،انکوائری بھی اس کے خلاف کروا دی گئی وہاں کسی پولیس افسر کی غیرت کیوں نہیں جاگی، سندھ پولیس مکمل سیاسی ہوچکی جس کا اسکرو فرخ بشیر کے ہاتھ میں ہے جو ایکٹنگ آئی جی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک میں کرپشن کی گئی، 62 کروڑ کی مچھردانیاں کھاگئے، سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں دیا،30 کروڑ کی ادویات لائیو اسٹاک نے سیلاب متاثرین کو نہیں دیں،سندھ حکومت نے مرغیاں اور بکریاں دینے کے لئے ڈیڑھ ارب روپے رکھے تھے، چونتیس کروڑ خرچ کر دیئے گئے صرف یہ بتانے میں مرغیاں اور بکریاں کیسے پالتے ہیں،ایک بکری بھی عوام کو نہیں دی گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرھ ارب غریب ماؤں کے لئیے رکھے گئے تھے، مچھلیاں پال کے غریب حاملہ خواتین کو دینی تھیں، جو یہ سندھ حکومت کے مگر مچھ کھا گئے، عوام کو ایک مچھلی تک نہیں ملی،ٹڈی دل کے نام پر 62 کروڑ بھی کھاگئے تھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسی طرح تمام پروجیکٹ میں عوام کے نام پر سندھ کے حکمرانوں نے لوٹ مچائی ہوئی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ملک کے خلاف کام کئے ہیں، کلبھوشن کا معاملہ ہو یا پھر کوئی اور واقعہ، نواز شریف نے بھارتی پروپیگنڈہ کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بھی اپوزیشن ایک پیج پر نہیں آتی جسکی وجہ سے ہم گرے لسٹ میں ہیں۔ حنید لاکھانی نے کہا کہ نواز شریف کی پالیسی کی وجہ سے ہم ابھی تک گرے لسٹ میں موجود ہیں، دشمن کی سازش کو سمجھنے کی کوشش کریں۔