اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے مزید 3 (تین روزہ) میچز 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا مقابلہ سدرن پنجاب سے رانا نوید اکیڈمی شیخوپور میں ہوگا۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان میچ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں ہوگا جبکہ سنٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد میں …
کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ ،بدھ کو3میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے مزید 3 (تین روزہ) میچز 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا مقابلہ سدرن پنجاب سے رانا نوید اکیڈمی شیخوپور میں ہوگا۔
سندھ اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان میچ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں ہوگا جبکہ سنٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد میں مدمقابل ہونگی۔
چیمپئن شپ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان اورسنٹرل پنجاب، ناردرن، سندھ، سدرن پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئین شپ 14 نومبر تک جاری رہے گی۔








