بنکاک۔ 3 مارچ (اے پی پی)اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے کرکٹ کو دوبارہ ایشین گیمز میں شامل کر لیا گیا، کرکٹ 2022ء میں چین میں شیڈول میگا گیمز کا حصہ ہو گا، اس بات کا فیصلہ او سی اے جنرل اسمبلی اجلاس میں کیا گیا۔ او سی اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق او سی اے جنرل اسمبلی اجلاس بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ …
کرکٹ کو دوبارہ 2022ءمیں شیڈول ایشین گیمز میں شامل کر لیا گیا
بنکاک۔ 3 مارچ (اے پی پی)اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے کرکٹ کو دوبارہ ایشین گیمز میں شامل کر لیا گیا، کرکٹ 2022ء میں چین میں شیڈول میگا گیمز کا حصہ ہو گا، اس بات کا فیصلہ او سی اے جنرل اسمبلی اجلاس میں کیا گیا۔ او سی اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق او سی اے جنرل اسمبلی اجلاس بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقدہ ہوا جس میں کرکٹ کو دوبارہ گیمز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، او سی اے کے فیصلے کے بعد کرکٹ اب 2022ء میں شیڈول میگا گیمز کا حصہ ہو گا اور امکان ہے کہ ایونٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔او سی اے کے نائب صدر رندھیر سنگھ نے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کرکٹ کو دوبارہ ایشین گیمز میں شامل کیا گیا ہے، بلاشبہ شائقین کرکٹ کیلئے بھی یہ ایک بڑی خوشخبری ہے، آسٹریلیا سمیت اوشنیا ممالک کو بھی شرکت کیلئے مدعو کیا جائے گا تاکہ شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں۔ واضح رہے کہ کرکٹ 2010ء اور 2014ء میں منعقدہ ایشین گیمز کا حصہ رہ چکا ہے تاہم 2018ء میں اسے میگا گیمز سے باہر کر دیا گیا تھا۔









